ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاض کے لئے اُڑان بھرنے والے ائیر انڈیا جہاز کی ممبئی میں ایروبرج سے ٹکر؛ ٹل گیا بڑا حادثہ

ریاض کے لئے اُڑان بھرنے والے ائیر انڈیا جہاز کی ممبئی میں ایروبرج سے ٹکر؛ ٹل گیا بڑا حادثہ

Fri, 01 Jul 2016 23:20:35    S.O. News Service

ممبئی یکم جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایئر انڈیا کا ایک طیارہ یہاں جمعہ کو چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایک ایروبرج سے ٹکرا گیا۔البتہ بتایا گیا ہے کہ ٹکر سے مسافروں کوکچھ نقصان نہیں ہوا البتہ ایک  بڑا حادثہ ٹل گیا۔طیارہ ممبئی سے ریاض کے لئے اُڑان بھرنے والا تھا، ۔ٹیک آف کے پہلے ہوئے حادثہ میں پلین کی لیفٹ ونگ کی روٹر بلیڈس کو نقصان پہنچا ہے۔حادثے میں کسی جانی نقصان کی خبرنہیں ہے۔

ایئر انڈیا کے ساتھ24گھنٹے میں یہ دوسرا ایسا معاملہ ہوا ہے۔ جمعرات کو سرینگر ایئر پورٹ پر بھی لینڈنگ کے دوران پلین کا ایک ٹائر پھٹ گیا تھا۔ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ٹیک آف سے پہلے ہوا۔پلین کو رن وے پرلایاجا رہاتھا۔تبھی روٹر بلیڈس ایروبرج سے ٹکرا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ائیر انڈیا کی پرواز میں تاخیر ہونے سے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو ناراض ہو گئے تھے۔وہ دہلی سے حیدرآباد جا رہے تھے۔موصوف وزیر کووقت پر ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد بھی قریب ایک گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔ بعد میں وہ تھک ہار کرگھرواپس لوٹ گئے۔ ائیر انڈیا کی اس طرح کی لاپرواہی پرانہوں نے ٹویٹ کر کے اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی۔


Share: